بھٹکل:27/ستمبر (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے ماولی گرام پنچایت 2کے صدارتی عہدے کے لئے متفقہ طورپر بی جےپی کی حمایت یافتہ نئی صدر ناگ رتنا دیویندر موگیر منتخب ہوئی ہیں۔
منگل کو منعقد ہوئی انتخابی میٹنگ میں پنچایت کے کل 17ممبران میں سے 10ممبران موجود تھے۔ پنچایت صدر کا عہدہ پسماندکی خواتین کے لئے سرکاری سطح پر ریزرو تھا۔ تحصیلدار جی ایس گنگا، آفیسر سنتوش بھنڈاری بطور الیکشن کمشنر موجود تھے۔ جیسے ہی انتخابی نتیجہ کا اعلان ہوا سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک، بھٹکل بی جےپی منڈل صدر راجیش نائک، دتاتریا نائک، سبرائے دیواڑیگاسمیت کئی بی جے پی لیڈران پنچایت دفتر پہنچ کر نومنتخب صدر کو مبارکباد دی ۔ کانگریس کی حمایت یافتہ ممبر سدھا بھاسکر موگیر کے استعفیٰ کے بعد یہ عہدہ خالی تھا جبکہ اس عہدے کے لئے کڑا مقابلہ ہوا تھا، بالاخر بی جےپی کی حمایت یافتہ امیدوار ناگ رتنا موگیر منتخب ہوئی ہیں۔